پاکستانی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھارت کو پہلگام واقعے کے جواب میں کسی بڑے علاقائی تنازع سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا

امن دشمن بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور پسپائی، امریکی نائب صدر کا مشورہ

خلیج اردو
واشنگٹن: بھارت کو امن دشمن کے طور پر ایک اور سفارتی محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھارت کو پہلگام واقعے کے جواب میں کسی بڑے علاقائی تنازعے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف بھارت سے تعاون کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہو سکے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بھی پاکستان اور بھارت سے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو ایسا حل نکالنا چاہیے جس سے طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے اور خطے کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کی دونوں ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر بات کے بعد جنگ کے بادل چھٹنا شروع ہوگئے ہیں، تاہم بھارت کے بعض رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیزی تاحال برقرار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button