عالمی خبریںپاکستانی خبریں

پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، ہم امن چاہتے ہیں، یکطرفہ الزامات ناقابل قبول ہیں، عاصم افتخار

خلیج اردو
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور امن کا خواہاں ہے، مگر کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ خود ہی الزامات لگائے، پھر خود ہی جج اور جیوری بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور بھارت کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان الزامات کے جواب میں غیرجانبدار، معتبر اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے، لیکن بھارت نے تحقیقات کا انتظار کیے بغیر یکطرفہ مؤقف اختیار کر لیا۔

عاصم افتخار نے زور دیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ معاملات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button