خلیج اردو
واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں جدید فضائی دفاعی نظام "گولڈن ڈوم” کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے جو خلاسے داغے گئے میزائلوں کو بھی مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس نظام کے کچھ حصے زمین کے گرد مدار میں نصب کیے جائیں گے اور اس میں سیٹیلائیٹ ٹریکنگ اور اسپیس انٹرسیپٹرز شامل ہوں گے۔
ابتدائی طور پر اس منصوبے پر 175 بلین ڈالرز کی لاگت آنے کا اندازہ ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ "گولڈن ڈوم” زمین اور فضا سے کیے جانے والے کسی بھی میزائل حملے کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور یہ میری مدت صدارت کے اختتام تک فعال ہونا چاہیے۔ انہوں نے فن لینڈ کے قریب روسی فوجیوں کی خبروں پر بھی پریشانی ظاہر نہیں کی۔
یہ دفاعی نظام امریکہ کی سلامتی کو ایک نئے درجے پر لے جانے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔







