پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی چار درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، مقدمہ کی لائیو نشریات کی منظوری

خلیج اردو
اسلام آباد — سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کردہ چار مختلف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے صرف مقدمے کی لائیو نشریات کی اجازت دے دی، جبکہ باقی تین درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

عدالت عظمیٰ نے سنی اتحاد کونسل کی 26 ویں آئینی ترمیم کو پہلے سننے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ مقدمے کی سماعت اپنی مقررہ ترتیب سے ہی ہوگی۔ اسی طرح موجودہ بینچ پر اعتراضات کو بھی خارج کر دیا گیا۔

بینچ کی جانب سے مقدمہ لائیو دکھانے کے حوالے سے متفقہ فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر ہدایات جاری کر دی ہیں کہ مقدمہ کی کارروائی کو براہ راست نشر کرنے کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے عام انتخابات میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم آئینی نکات اٹھائے ہیں اور معاملہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button