پاکستانی خبریں

نائلہ کیانی کی ایک اور شاندار کامیابی، کنچن جنگا سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

خلیج اردو
اسلام آباد – پاکستان کی معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی، کنچن جنگا (8,586 میٹر) سر کر لی ہے۔ اس عظیم کارنامے کے بعد نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔

نائلہ کیانی اس سے قبل دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ، پاکستان کی کے ٹو اور نانگا پربت، براڈ پیک، اناپورنا سمیت کئی دیگر بلند پہاڑ سر کر چکی ہیں۔ ان کی یہ کامیابیاں نہ صرف پاکستانی خواتین کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان نے نائلہ کیانی کو اس کامیابی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور ان کے عزم، حوصلے اور مستقل مزاجی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button