پاکستانی خبریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کا شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب سے بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح

خلیج اردو
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب سے بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ نے مارکیٹ میں دستیاب سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

شاہ پور کانجراں میں قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ 74 ایکڑ رقبے پر محیط ہے، جہاں 25 ہزار بڑے جانور اور ایک لاکھ چھوٹے جانور رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ مارکیٹ میں مویشیوں کی رہائش کے لیے 20 بڑے شیڈ تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کے لیے مخصوص بے اور ٹرک سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ مویشیوں کی نقل و حمل کو سہل بنایا جا سکے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ جدید کیٹل مارکیٹ نہ صرف مویشی پال حضرات کے لیے سہولت کا باعث بنے گی بلکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت میں شفافیت اور نظم و ضبط بھی متعارف کرائے گی۔

پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کی دوسری بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ جھنگ میں قائم کی جائے گی، جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button