پاکستانی خبریں

سندھ کے بڑے شہروں میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی تیاریاں، حکومت کی کوششیں تیز

خلیج اردو
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے اور سندھ حکومت الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں غیر معمولی پیش رفت کی خواہاں ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں الیکٹرک بسوں کی کامیابی کے بعد اب حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر اہم شہروں میں بھی اس سہولت کو وسعت دی جائے گی تاکہ شہریوں کو ماحول دوست، سستی اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی سندھ کے سینئر وزیر سے ملاقات کر چکا ہے۔ ملاقات میں صوبے کے تیزی سے ترقی پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو، اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے نہ صرف ایندھن کی بچت ممکن ہو گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button