متحدہ عرب امارات

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، سکول پر حملے میں 33 بچوں سمیت 81 فلسطینی شہید

خلیج اردو
غزہ: غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، صیہونی فوج نے جبالیہ اور خان یونس میں شدید فضائی حملے کیے جن میں عرب میڈیا کے مطابق ایک سکول کو بھی نشانہ بنایا گیا، حملے میں 33 بچوں سمیت 81 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب ذرائع کے مطابق درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جب کہ غزہ کے اسپتالوں کی حالت انتہائی مخدوش ہو چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے کے 90 فیصد سے زائد اسپتال مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جس کے باعث طبی سہولیات ناپید ہو گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ کی محض 5 فیصد زرعی زمین اب قابل استعمال رہ گئی ہے، جو علاقے میں خوراک کے بحران کو شدید کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ میں 2.1 ملین افراد قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، اور زرعی نظام کی تباہی نے انسانی بحران کو انتہائی سنگین بنا دیا ہے۔

ادھر اسپین میں یورپی اور عرب ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ پر جاری غیر انسانی اور تباہ کن جنگ فوری طور پر بند کرے۔

جرمن چانسلر نے بھی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر حملے اب دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں رہے بلکہ شہری آبادی کو نقصان پہنچانے کا عمل ہے، جو کسی صورت قابل جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے اسرائیلی وزیراعظم سے بات چیت میں زور دوں گا کہ حد سے تجاوز نہ کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button