عالمی خبریں

اسرائیل نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کی امریکی تجویز پر اتفاق بعد پیشکش مسترد کردی

خلیج اردو
غزہ: اسرائیل کی ہٹ دھرمی ایک بار پھر واضح ہو گئی، حماس کی جانب سے جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر رضامندی ظاہر کیے جانے کے باوجود اسرائیلی حکام نے انہیں مسترد کر دیا۔

امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے مطابق 60 روزہ جنگ بندی کے بدلے 10 یرغمالیوں کی رہائی شامل تھی۔ منصوبے کے تحت یہ رہائی دو مراحل میں ہونا تھی، جس میں 5 یرغمالی جنگ بندی کے پہلے روز اور باقی 5 یرغمالی جنگ بندی کے آخری روز رہا کیے جاتے۔

اس مجوزہ معاہدے میں دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل تھی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نہ صرف اس معاہدے بلکہ غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی بھی ضمانت دی جانا تھی۔

تاہم اسرائیلی حکام نے ان تجاویز کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ "کوئی بھی ذمہ دار حکومت ایسی تجاویز کو قبول نہیں کر سکتی”۔ اسرائیل کے اس مؤقف سے ایک بار پھر جنگ بندی کے امکانات معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button