پاکستانی خبریں

غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، اگر چکن مہنگا ہو گیا تو وہ ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، اور یہ میں ہرگز برداشت نہیں کروں گی

روٹی کے نرخ کم کرنے کا حکم، آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

خلیج اردو
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں آٹے کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد روٹی کے نرخ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو فوری اقدامات کا حکم دیا ہے تاکہ روٹی کے نرخ آٹے کی نئی قیمت کے مطابق مقرر کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آٹے کے نرخ میں کمی کا براہ راست فائدہ غریب عوام کو پہنچنا چاہیے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائے جائیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف ملے۔

مریم نواز نے پرائس کنٹرول اداروں کو ہدایت کی کہ نہ صرف روٹی بلکہ چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی سخت نگرانی کی جائے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، اگر چکن مہنگا ہو گیا تو وہ ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، اور یہ میں ہرگز برداشت نہیں کروں گی۔”

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ آٹے کے نرخ میں جتنی کمی ہوئی ہے اسی تناسب سے روٹی کے نئے نرخ مقرر کیے جائیں تاکہ ریلیف کا اثر واضح طور پر عوام کو محسوس ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button