
خلیج اردو
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا ہے۔
محمد یوسف حالیہ دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا حصہ تھے تاہم وہ بنگلا دیش کے خلاف حالیہ ہوم سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی اور نجی مصروفیات کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے تاحال محمد یوسف کے استعفے پر باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔






