
خلیج اردو
یروشلم:اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے حالیہ بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد شدید ردعمل دیتے ہوئے تہران کو سخت انتقامی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان حملوں کی قیمت ایران کے عام شہری ادا کریں گے۔
اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے ان حملوں کے نتیجے میں ہمارے کچھ شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جان بوجھ کر اسرائیل کی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی فوج کی صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل جلد ہی ان حملوں کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا، اور دشمن کو یہ باور کرا دے گا کہ اسرائیل کی خودمختاری اور شہریوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔
ماہرین کے مطابق، اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ ایک بڑے تنازع کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔





