عالمی خبریں

ایران پر امریکی حملے کے بعد متحدہ عرب امارات کا ردعمل: جوہری اثرات سے محفوظ، عوام سے افواہوں سے گریز کی اپیل

خلیج اردو
ابوظہبی، 23 جون 2025ء
ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملے کے بعد متحدہ عرب امارات کی جوہری ریگولیٹری اتھارٹی  نے تصدیق کی ہے کہ حملوں کے نتیجے میں امارات پر کسی قسم کے جوہری اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ایران سے متعلق صورتحال پر مکمل نگرانی جاری ہے اور عالمی شراکت داروں، بالخصوص بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی  کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اتھارٹی باقاعدگی سے سرکاری چینلز سے اپ ڈیٹس حاصل کر رہی ہے اور عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور غیر مصدقہ خبریں یا افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مزید تصادم خطے کو غیر معمولی عدم استحکام کی طرف لے جا سکتا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب، قطر اور کویت نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی حملوں کے بعد کسی بھی ملک میں تابکار اثرات کا سراغ نہیں ملا۔ خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھی اعلان کیا کہ تمام رکن ممالک میں ریڈیائی ماحولیاتی اشاریے معمول کے دائرے میں ہیں۔

GCC نے بتایا کہ صورتحال کی نگرانی اور ابتدائی انتباہی نظام کے ذریعے مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور جیسے ہی کسی بھی قسم کی نئی رپورٹ موصول ہو گی، اسے عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button