عالمی خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے، اسرائیل، سی این این اور عالمی صورتحال پر دوٹوک مؤقف

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کامیاب حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فضائیہ نے ایرانی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور اب ایران دوبارہ کبھی اپنا جوہری پروگرام بحال نہیں کر سکے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیلی حکومت کے حالیہ رویے سے خوش نہیں اور دونوں فریق، ایران اور اسرائیل، جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کشیدگی میں سعودی عرب نے بھی ذمہ دار اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے امریکی پائلٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "بی 2 بمبار طیاروں کے پائلٹس نے تاریخ رقم کی ہے اور ان کے شجاعانہ کردار پر قوم کو فخر ہے۔”

صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا خاص طور پر سی این این کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ "بی 2 پائلٹس نے جو تاریخی کارنامہ انجام دیا، اس کو سی این این جیسے چینلز جعلی خبروں سے داغدار کر رہے ہیں۔” انہوں نے سی این این کو "جھوٹ اور کچرا پھیلانے والا ادارہ” قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض امریکی نیوز چینلز ایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی پر شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں لیکن "حقیقت یہ ہے کہ ہماری کارروائی مکمل طور پر کامیاب اور فیصلہ کن رہی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button