پاکستانی خبریں

کسی بھی فرد کو لاپتہ کرنے کی پاکستانی آئین و قانون میں کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ایسے کسی عمل کی اجازت دی جائے گی،لاپتہ افراد کا مسئلہ صرف پاکستان نہیں، دنیا بھر میں موجود ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

لاپتہ افراد کا مسئلہ صرف پاکستان نہیں، دنیا بھر میں موجود ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

خلیج اردو
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک خصوصاً برطانیہ اور امریکہ میں بھی ایسے مسائل پائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فرد کو لاپتہ کرنے کی پاکستانی آئین و قانون میں کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ایسے کسی عمل کی اجازت دی جائے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ریاست لاپتہ افراد کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ہر لاپتہ فرد کو تلاش کیا جائے گا۔ انہوں نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے خلاف سرگرم خارجیوں کی حمایت بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں اور بلوچستان پاکستان کا حصہ نہیں، بلکہ پاکستان خود بلوچستان ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے پیسے پر پلنے والے عناصر مفروضے پھیلا رہے ہیں، لیکن ریاست ایک ایک دہشتگرد کو ٹریک کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد جب گوادر میں داخل ہوئے تو فورسز نے فوری ردعمل دے کر انہیں ہلاک کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح پیغام دیا کہ دہشتگرد جہاں بھی پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی نظروں میں آئیں گے، انہیں ڈھیر کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button