عالمی خبریں

اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی فتح، انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست

خلیج اردو
جکارتہ – 3 جولائی 2025ء
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے میزبان انڈونیشیا کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

گرین شرٹس کی جانب سے نادیہ خان اور سوہا ہیرانی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک گول اسکور کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو میچ پر مکمل کنٹرول دیا اور انڈونیشیا کی ٹیم کسی مرحلے پر خطرہ نہ بن سکی۔

میچ کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑیوں نے فتح کا بھرپور جشن منایا، جسے شائقین اور ٹیم مینجمنٹ نے بھرپور انداز میں سراہا۔

پاکستانی ویمن ٹیم اپنا گروپ کا آخری میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے گی، جہاں فتح کی صورت میں پاکستان کی اگلے مرحلے میں پیش قدمی مزید مضبوط ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button