
خلیج اردو
اوٹاوا – 3 جولائی 2025
کینیڈا کے متعدد بڑے ہوائی اڈوں پر ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاورز کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد ایمرجنسی اقدامات کیے گئے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث مونٹریال، اوٹاوا، کیلگری، وینکوور، ایڈمنٹن اور ونی پیگ سمیت کئی شہروں کے کنٹرول ٹاورز کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔
ان دھمکیوں کے بعد پروازوں کا نظام بری طرح متاثر ہوا، اور درجنوں فلائٹس تاخیر یا منسوخی کا شکار ہو گئیں۔ ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے مسافروں سے تحمل اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
فی الحال کسی گروپ نے ان دھمکیوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم کینیڈین سیکیورٹی ایجنسیاں معاملے کی تفتیش میں مصروف ہیں۔ ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاورز کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے اور حالات قابو میں رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔







