پاکستانی خبریں

شمالی وزیرستان: پاکستانی فورسز نے 30 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، آئی ایس پی آر

خلیج اردو
راولپنڈی، 4 جولائی 2025:
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یکم اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی شب، پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے بڑی تعداد میں بھارتی ایما پر کام کرنے والے خوارج کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کی گئی۔ ان کی نقل و حرکت کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں فورسز نے بروقت شناخت کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ مہارت اور درست نشانے کے ساتھ دشمن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تمام 30 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

فورسز نے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے غیر معمولی مستعدی، تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو ایک بڑے ممکنہ سانحے سے بچا لیا۔

بیان میں عبوری افغان حکومت پر بھی زور دیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین کو غیر ملکی پراکسیز کے ہاتھوں پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button