عالمی خبریں

ٹیکساس: شدید سیلاب سے 24 افراد ہلاک، 25 لاپتہ، سینکڑوں افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

خلیج اردو
ٹیکساس، 5 جولائی
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 25 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریائے گواڈیلوپے کے کنارے آنے والے اچانک سیلاب نے سمر کیمپ اور قریبی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے۔

سیلاب کا آغاز جمعے کی صبح سے پہلے ہوا اور مرکزی ٹیکساس کے علاقوں میں خطرناک صورتحال اختیار کرگیا۔ متاثرہ علاقوں میں کئی بچے اور نوجوان لڑکیاں شامل ہیں جو دریائے گواڈیلوپ کے کنارے کیمپنگ میں مصروف تھیں۔

ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اب تک 230 سے زائد افراد کو بچا لیا ہے۔ ٹیکساس نیشنل گارڈ کی جانب سے 237 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جن میں سے بیشتر کو ہیلی کاپٹروں اور ریسکیو تیراکوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

کمانڈر ریسکیو گارڈ، میجر جنرل تھامس ایم سویلزر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں ریسکیو اہلکار مسلسل تلاش اور بچاؤ کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ لاپتہ بچوں اور دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں، کیونکہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button