
خلیج اردو
پشاور: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کو سینے میں شدید تکلیف کے باعث رات گئے ہنگامی طور پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ابتدائی معائنہ رپورٹ کے بعد انہیں آئندہ 24 گھنٹے کے لیے خصوصی نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کی حالت مستحکم ہے، تاہم ان کی صحت سے متعلق مزید تفصیلی مشاورت آج ڈاکٹرز کی ٹیم کرے گی، جس کے بعد آئندہ کے علاج کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ نے شبلی فراز سے رابطہ کر کے خیریت دریافت کی، جبکہ سابق وزیراعظم اور سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی شبلی فراز کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پارلیمانی و سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی شبلی فراز کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔






