عالمی خبریں

ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 119 سے زائد ہلاکتیں، واشنگٹن ڈی سی بھی خطرے کی زد میں

خلیج اردو
واشنگٹن – امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے بعد اب دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی بھی شدید موسمی خطرے کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام تک واشنگٹن ڈی سی اور اس کے گرد و نواح میں طوفانی بارشوں کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر امدادی ادارے الرٹ ہیں اور مسلسل صورت حال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ٹیکساس میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں متعدد علاقے زیرآب آ چکے ہیں، سڑکیں اور مکانات متاثر ہوئے جبکہ درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ سیلاب سے اب تک 119 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنی سلامتی کو مقدم رکھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button