عالمی خبریں

عالمی عدالت انصاف انڈس واٹر ٹریٹی کیلئے فورم نہیں، بھارت یکطرفہ معاہدہ ختم نہیں کر سکتا: اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان

خلیج اردو
لندن: اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے واضح کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف ، سندھ طاس معاہدے کے معاملات کے لیے موزوں فورم نہیں ہے، کیونکہ پاکستان کے قانونی آپشنز معاہدے کے اندر ہی موجود ہیں۔

یہ بات انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام دستیاب قانونی راستے اختیار کرے گا تاکہ ملکی مفادات کا مکمل تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا اور پاکستان ایسی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کرے گا۔ اٹارنی جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی خلاف ورزی سنگین قانونی نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید برآں، اٹارنی جنرل نے یہ امکان مسترد کر دیا کہ پاکستان سوشل میڈیا پر ریاست پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کے بارے میں برطانوی حکام سے کوئی بات چیت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے معاملات پاکستان کے اندرونی قوانین اور قانونی عمل سے متعلق ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button