پاکستانی خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کا بحرین کا دورہ، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور

خلیج اردو
وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بحرینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور سکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دونوں وزرائے داخلہ نے انسداد دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام سے متعلق دوطرفہ اشتراک کار کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے شعبوں میں قریبی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بحرین کے وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون اور دیگر شعبوں میں ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے اس کی مزید مضبوطی کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے آئندہ بھی قریبی روابط برقرار رکھنے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button