پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کے دور میں 150 روپے فی لٹر پٹرول پر شور مچانے والے آج کیوں خاموش ہیں؟ بیرسٹر سیف

پٹرول مہنگا، عوام فاقہ کش، جعلی حکومت بے حس ہے: بیرسٹر سیف

خلیج اردو
پشاور:خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں 150 روپے فی لٹر پٹرول پر شور مچانے والے آج مکمل خاموش ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو "جعلی حکمرانوں” کا ٹولہ قرار دیا جو صرف بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے پر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا:

"آج عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے لیکن جعلی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔”

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتی مشینری عوامی مسائل سے غافل ہو چکی ہے اور سارا زور صرف سیاسی انتقام پر مرکوز ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی پر چیخنے والے آج کی بےحسی پر آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں، جو دوہرا معیار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button