
خلیج اردو
کولمبو، 17 جولائی 2025
بنگلہ دیش نے سری لنکا کو تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں 1-2 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف کسی بھی ٹی20 سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر تنزید حسن تمیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جو ان کے ٹی20 کیریئر کی بہترین اننگز ہے۔
کپتان لٹن داس نے 32 اور توحید ریدوئے نے 27 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 132 رنز بنائے۔ پاتھم نسانکا نے 46 اور داسون شناکا نے 32 رنز کی اننگز کھیلی لیکن باقی بلے باز بنگلہ دیشی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جو میچ کے بہترین باؤلر ثابت ہوئے۔
تاریخی فتح کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی اور شائقین کو خوش کر دیا۔






