عالمی خبریں

بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر امریکی ترجمان کا جواب دینے سے گریز

خلیج اردو
واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ "میرے پاس اس مخصوص موضوع پر کہنے کیلئے فی الحال کچھ نہیں، لیکن ہم اس پر تفصیلی جواب دیں گے”۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل اور شام کے درمیان کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ غزہ کی صورتحال پر مذاکرات جاری ہیں۔ ان کے بقول، جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے، تاہم غزہ میں حالیہ ہلاکتوں کی ذمہ داری حماس پر عائد کی۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے رویے سے خوش نہیں اور یوکرین کے ساتھ جاری تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button