
خلیج اردو
سرگودھا: سرگودھا میں انسانیت سوز واقعے نے علاقے کو سوگوار کر دیا، جہاں 6 سالہ معصوم بچی زینب کو قتل کر دیا گیا۔ بچی کی لاش ایک جانوروں کے باڑے سے برآمد ہوئی، جسے فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زینب گزشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھی، جس پر ورثا کی جانب سے نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد صہیب اشرف نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔






