
خلیج اردو
پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کے لیے پیش رفت ، دونوں ممالک نے بلاک چین اور بٹ کوائن پر تعاون کے لیے لیٹ آف انٹنٹ پر دستخط کر دیے
دستخط کی تقریب میں پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو بلال بن ثاقب نے ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیلے سے اہم ملاقات کی، جسے کرپٹو سفارت کاری کی نئی جہت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ملاقات میں ایل سلواڈور نے پاکستان کے ساتھ بٹ کوائن ٹیکنالوجی میں علم و اشتراک کا باقاعدہ معاہدہ کیا۔بلال بن ثاقب نے ایل سلواڈور کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کی کرپٹو پالیسی اور عملی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایل سلواڈور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرپٹو اور بلاک چین کو اپنی ترقیاتی حکمت عملی کا مستقل حصہ بنائے گا۔ اس ضمن میں خودمختار بٹ کوائن ریزرو کے قیام پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جو مالی خودمختاری اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کی جانب اہم قدم ہو گا۔






