پاکستانی خبریں

نومئی واقعات میں ملوث عناصر کو معافی نہیں دی جا سکتی، شرجیل میمن

خلیج اردو
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جا سکتا، املاک کو نذر آتش کرنا سیاستدانوں کا کام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کا ماسٹر مائنڈ اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے، اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خود کو بے گناہ سمجھتا ہے تو وہ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرے۔ پاکستان میں انتشار اور دہشت گردی کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی آفت سے جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں، سندھ حکومت متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے، اور اگر کسی بھی صوبے کو مدد کی ضرورت پڑی تو سندھ حکومت رضاکارانہ طور پر ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button