پاکستانی خبریں

نو مئی کی ناکام بغاوت کا ماسٹر مائنڈ بے نقاب، احتساب سے کوئی نہیں بچے گا: عظمیٰ بخاری

خلیج اردو
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد ایک منظم سازش کے تحت کیا گیا، جس کے تمام شواہد اب قوم کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہو چکے ہیں، اور اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ ان واقعات کی پلاننگ کہاں ہوئی، کس نے کی، اور اس میں کون کون شریک تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کسی اچانک ردعمل کا نتیجہ نہیں بلکہ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، اس حوالے سے کسی ابہام کی گنجائش باقی نہیں رہی۔

انہوں نے واضح کیا کہ نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ کسی صورت احتساب سے بچ نہیں سکتے، اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تمام ٹرائل کورٹس چار ماہ میں ان مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button