خلیج اردو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چھ، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دو، اور مسلم لیگ (ن) کے ایک امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
جن سینیٹرز کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ان میں روبینہ خالد، روبینہ ناز، اعظم خان سواتی، مولانا عطا الحق درویش، نور الحق قادری، فیصل جاوید، مراد سعید، نیاز احمد، مرزا محمد آفریدی اور طلحہ محمود شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد نومنتخب سینیٹرز سینیٹ آف پاکستان میں حلف اٹھائیں گے۔ ان سینیٹرز کی مدتِ رکنیت اپریل 2030 میں مکمل ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹرز کو قانونی طور پر آزاد امیدوار قرار دیا گیا ہے، تاہم وہ پارٹی کی حمایت کے ساتھ منتخب ہوئے ہیں۔






