پاکستانی خبریں

عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر لوگوں کو بتائیں کہ ان کے پاپا نے کتنی بڑی چوری کی ہے، عطا تارڈ

بانی چیئرمین کے بیٹوں کو مہم چلانے کا پورا حق ہے، والد کی سزا اور کرپشن قوم کو بتائیں، عطااللہ تارڑ

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پورا حق ہے کہ وہ مہم چلائیں اور جہاں جائیں عوام کو بتائیں کہ ان کے والد کو 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں مرکز برائے انسداد دہشت گردی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بانی کے بیٹے قوم کو بتائیں کہ انہوں نے بزنس ٹائیکون کے اربوں روپے کس طرح استعمال کئے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے سانحہ میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود تھے اور عدالتوں میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ عطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں بیانیے کی جنگ ڈس انفارمیشن سے کہیں آگے نکل چکی ہے، دہشت گرد اپنے نظریات سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلا رہے ہیں۔ حکومت پیغامِ امن کے نام سے ایک قومی مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے تاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی انتہاپسندی کا مقابلہ کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button