عالمی خبریں

Chris Martin کی سابقہ اہلیہ Gwyneth Paltrow کو Coldplay تنازع کے بعد Astronomer کمپنی نے سوالات کے جوابات دینے کیلئے "عارضی ترجمان” مقرر کر دیا

خلیج اردو
ٹیکنالوجی کمپنی Astronomer نے ایک غیر متوقع قدم اٹھاتے ہوئے معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور Chris Martin کی سابقہ اہلیہ Gwyneth Paltrow کو انٹرنیٹ پر گردش کرنے والے سوالات کے جوابات دینے کے لیے عارضی طور پر ملازم رکھ لیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب کمپنی کے سابق سی ای او ایک Coldplay کنسرٹ کے دوران کمپنی کی ہیڈ آف ایچ آر کے ساتھ دیکھے گئے جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی گئی۔

Gwyneth Paltrow، جو 2014 میں Coldplay کے فرنٹ مین Chris Martin سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں، ایک ویڈیو میں کہتی ہیں کہ وہ "بہت عارضی” بنیاد پر Astronomer کے لیے کام کر رہی ہیں تاکہ انٹرنیٹ پر لوگوں کے عام سوالات کے جوابات دے سکیں۔ تاہم ویڈیو میں انہوں نے کسی بھی حقیقی یا تنازع سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا بلکہ گفتگو کا رخ کمپنی کی مصنوعات کی جانب موڑ دیا۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے Astronomer کے سی ای او اینڈی بائرن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا تھا، Astronomer اپنے قیام سے لے کر آج تک جن اقدار اور ثقافت پر قائم رہی ہے، اس کے لیے پرعزم ہے۔ ہماری قیادت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ رویے اور احتساب کے حوالے سے اعلیٰ معیار قائم کریں گے، اور حالیہ واقعات میں یہ معیار پورا نہیں کیا گیا۔”

کمپنی نے تصدیق کی کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قبول کر لیا ہے۔ بورڈ نے نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر Pete DeJoy عبوری سی ای او کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Gwyneth Paltrow کی اس غیر رسمی شمولیت کو سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل ملا ہے، جہاں کچھ صارفین نے اسے "توجہ ہٹانے کی کوشش” قرار دیا ہے جبکہ کچھ نے اسے ایک "دلچسپ PR حکمت عملی” کہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button