سپورٹس

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

خلیج اردو
گیانا: پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے شاندار 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 66 رنز کی عمدہ باری کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں حسن نواز نے 15، خوشدل شاہ نے 11 اور فہیم اشرف نے 10 رنز کا اضافہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک ایتھنز 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شیرفانے رتھرفورڈ نے 51 اور جیول اینڈریو نے 24 رنز بنائے۔ پاکستان کے گیند بازوں نے بھرپور کارکردگی دکھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 176 رنز تک محدود کر دیا۔ حسن علی، محمد نواز، حارث رؤف، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Pakistan beat West Indies by 13 runs in the third T20, clinch series 2-1

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button