
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستانی طلبہ نے دوسری بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈلز اپنے نام کر لیے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کامیاب طلبہ طیب بخاری، عمار اسد، رواح جاوید اور تطہیر آئمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ہونہار طلبہ نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر عالمی افق پر نئی تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی طلبہ نے محنت اور لگن سے بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو تعلیم و تحقیق کے میدان میں مزید مواقع فراہم کرے گی تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر سکیں۔






