
خلیج اردو
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے۔ پرفارمنس کا مقابلہ کریں لیکن الزام تراشی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اتحادی ڈھنگ کا مشورہ دیں تو ہم کیوں نہیں لیں گے، مگر یہ سیاست شروع کر دیتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے تو زبردستی کیوں کی جا رہی ہے؟ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا مداخلت کرنا یا سیاست چمکانا قطعی نامناسب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ سیلاب متاثرین بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔ سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا۔






