خلیجی خبریں

انڈونیشیا میں زلزلہ،15 مکانات سمیت 2 اسکول تباہ

خلیج اردو

انڈونیشیا: انڈونیشیا کے جنوبی صوبے مالوکو کے جزائر پر 7.6 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث 15 مکانات اور 2 اسکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

 

انڈونیشیا کے جنوبی صوبے کے جزائر میں آنے والا زلزلہ 130 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

زلزلے کے بعد 4 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، ایک کی شدت 5.5 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے آسٹریلیا کے شمالی حصوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

 

یاد رہے کہ انڈونیشیا میں زلزلے آتے رہتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈویشیا بحرالکال میں ’آگ کے دائرے‘ پرواقع ہے جہاں زمین کی پرتیں آپ میں ٹکراتی رہتی ہیں۔ سنہ 2018 میں سمندر میں ہولناک زلزے اور اس کے نتیجے میں آنے والی سونامی میں دو ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button