خلیج اردو
دبئی :متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں انڈین شہری نے بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد رہائشی عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شارجہ میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے گھر میں ہی پہلے اپنی بیوی اور 2 بچوں کو قتل کیا اور پھر رہائشی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
شارجہ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی شہری کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال روانہ کیا گیا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کے کپڑوں سے ایک تحریری نوٹ ملا جس میں اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، ساتھ ہی اپنی خودکشی کا حوالہ بھی دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور وجوہات کا پتا چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔