خلیجی خبریں

سعودی عرب میں مکہ سے قربانی کا گوشت لانے والوں کے خلاف کارروائی

سعودی عرب میں مکہ سے قربانی کا گوشت لانے والوں کے خلاف کارروائی

سعودی عرب میں بلدیہ کے اہلکاروں نے مشاعر مقدسہ سے لائے جانے والے 49 ذبیحہ ضبط کر کے انہیں تلف کر دیا۔ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قربانی کا گوشت انتہائی غیر مناسب انداز میں مکہ سے جدہ لایا جارہا تھا

ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق ریجنل بلدیہ کے سیکریٹری انجینئر محمد الزھرانی نے بتایاکہ گزشتہ 2 دنوں میں مکہ مکرمہ، جدہ شاہراہ پر موجود خصوصی چیک پوسٹوں پر متعین اہلکاروں نے 13 گاڑیوں کی تلاشی لی جن میں قربانی کا گوشت جدہ لایا جا رہا تھا۔

قربانی کا گوشت انتہائی غیر معیاری طریقے سے لایا جارہا تھا جس کی وجہ سے وہ خراب ہو گیا اور انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا جس پر تمام گوشت جو کہ 49 جانوروں کا تھا تلف کر دیا گیا

واضح رہے کہ جدہ، مکہ شاہراہ پر بلدیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے اس سال بھی چار خصوصی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں تاکہ اس امر کویقینی بنایا جاسکے کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے مذبح  سے گوشت لانے کی اقدامات کو روکا جاسکے

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button