خلیج اردو
دبئی :سعودی عرب کے پہلے خلانورد کی خلا میں روانگی کی تاریخ 12 مئی مقرر ہوگئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ناسا نے یکم مئی کی تاریخ تبدیل کرکے نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔
میڈیا نے مزید بتایا کہ سعودی خلانورد کی روانگی امریکی خلانورد کی قیادت میں متوقع ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی خلانورد 17 اکتوبر سے امریکا میں خلائی سفر کی مشق میں مصروف ہے۔