خلیج اردو: اسکندریہ کے الآگامی علاقے میں تنازعہ کے بعد ایک 17 سالہ جوان نے اپنے ہی ہم وطن ایک 15 سالہ مصری لڑکے کو لکڑی کے ڈنڈے سے وار کرکے مار دیا۔
تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم اور متاثرہ شخص کی کسی مسئلے پر بحث ہونے کے بعد لڑائی شروع ہوگئی۔
جب مقتول جمعہ کی نماز کے لئے جارہا تھا تو ملزم نے چھوٹے لڑکے پر لکڑی کے ڈنڈے سے حملہ کردیا جس پر دھات کی تیز دھار چیز لگی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
متاثرہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسے سرکاری وکیل کے پاس بھیج دیا جس نے اسے مکمل تفتیش کے لئے چار دن تک نظربند رکھا





