خلیج اردو: ایران کے شمال مغربی حصے میں ترکی کی سرحد کے قریب زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 500 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شمال مغربی حصے میں ترکی کی سرحد کے قریب 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کے جھٹکے 70 دیہات میں محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد کے جاں بحق اور 500 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا، جہاں ایمرجنسی اہلکاروں کے مطابق زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔