خلیج اردو: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر بات کی ہے۔
ریحام خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے ایک بیان کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں انھوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں اگر چاکلیٹ یا کیک کی فوٹو بھی لگاؤں تو مجھے گالیاں پڑتی ہیں۔
ریحام خان اور ان کے شوہر بلال مرزا شادی کے بعد سوشل میڈیا پر خاصے فعال ہیں۔