خلیج اردو: دو مقدس مساجد کے امور کی صدارت عامہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اختتام پر اعتکاف کرنے والوں کے استقبال کی تیاری کرتے ہوئے المسجد الحرام میں اعتکاف کے 2500 مقامات تیار کر لیے ہیں۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی انتظامیہ کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے بتایا کہ ماہ مبارک کے آپریشنل پلان کے مطابق اس سال لگ بھگ اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے 2500 مقامات کافی ہوں گے۔
شیخ سدیس نے کہا کہ ’’صدارت عامہ‘‘ نے مردوں کے لیے شاہ فہد کی توسیع کا تہہ خانہ تیار کیا اور مردوں اور عورتوں کے لیے تیسری سعودی توسیع میں پہلی منزل پر پیچھے اور درمیان میں ہال تیار کیے ہیں۔ معتکفین کے لیے تمام خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری دس روز اعتکاف بیٹھنے والوں کو باہر نکلنے تک ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔