خلیجی خبریں

35 ہزار فٹ کی بلندی ، جہاز میں بچے کی پیدائش

خلیج اردو

 

دبئی :جاپان سے دبئی جانے والی پرواز میں دوران سفر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

 

عرب میڈیا کے مطابق 19 جنوری کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے دبئی جانے والی ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز EK319 میں 35 ہزار میٹر کی بلندی پر دوران سفر ایک خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔

 

طیارے میں موجود مسافروں کے مطابق خاتون کی حالت اچانک خراب ہونے پر جہاز کے عملے نے بہترین انداز سے معاملے کو سنبھالتے ہوئے بچے کی ڈیلیوری میں معاونت فراہم کی۔

 

رپورٹس کے مطابق ماں اور بچہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں، دبئی پہنچنے پر دونوں کو طبی امداد دی گئی۔

 

عام طور پرحاملہ خواتین کے لیے 36 ہفتوں کے حمل کے بعد ہوائی سفر کو غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے جب تک کہ ان کے ڈاکٹروں کی طرف سے مشورہ نہ دیا جائے۔

 

طیارہ عملے کے مطابق ایمریٹس عملے کو دل کے دورے سے لے کر بچے کی پیدائش تک طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وسیع تربیت سے گزرنا پڑتا ہے۔

 

ائیر پورٹ حکام کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب امارات کے کسی مسافر نے دوران پرواز بچے کو جنم دیا ہو۔ دبئی کے فلیگ کیریئر نے کم از کم تین ایسے واقعات کی اطلاع دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button