خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابو ظہبی نے مزید چھ ممالک کو گرین لسٹ میں شامل کردیا

خلیج اردو: شہر کے محکمہ ثقافت اور سیاحت کے دفتر نے بتایا کہ ابوظہبی نے جرمنی اور امریکہ سمیت اپنی سفری سبز لسٹ میں چھ نئے ممالک کو شامل کیا ہے۔

اس فہرست میں شامل دیگر ممالک میں آذربائیجان ، کرغزستان ، اسپین اور مالڈووا شامل ہیں۔ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظہبی پہنچنے پر اب قرنطین کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں صرف ہوائی اڈے پر ہی پی سی آر ٹیسٹ لینے کے لئے کہا جائے گا۔

وہ ممالک جو گرین لسٹ میں شامل نہیں، ان ممالک سے آنے والے افراد کو دس دن کے لئے قرنطین ہونا ضروری ہے اور انہیں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لئے پی سی آر کا منفی ٹیسٹ بھی دکھانا ہوگا۔

اس اعلان کے بعد امارات کی سبز فہرست میں 29 ممالک شامل ہو جائینگے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button