پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان کے درمیان فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو ایف 2 فورم کے موقع پر دو طرفہ ملاقات

خلیج اردو
جدہ:وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان کے درمیان فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو ایف 2 فورم کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو ایف 2 کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر سعودی ولی عہد اور مملکت سعودی عرب کے وزیر اعظم، عزت مآب محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پر عزت مآب محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں وزیراعظم نے ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد و وزیراعظم سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

فیوچر انوسٹمینٹ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے کرنے پر سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مضبوط پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے دائرہ کار میں جاری دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے سعودی وفد کے حالیہ دورے کا ذکر کیا اور اس دورے کے دوران دستخط کردہ مفاہمت کی یادداشتوں کی بنیاد پر پاک سعودی معاشی شراکت کا احاطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں بے پناہ تباہی ہوئی ہے۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات اس امر کی عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button