پاکستانی خبریں

اٹک میں معروف روحانی شخصیت حضرت کلوباباسرکاررحمتہ اللہ علیہ کی تین روزہ عرس تقریبات اختتام پذیر ہوگئی،

خلیج اردو
اٹک:اٹک میں معروف روحانی شخصیت حضرت کلوباباسرکاررحمتہ اللہ علیہ کی تین روزہ عرس تقریبات اختتام پذیر ہوگئی،،ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارنے عرس مبارک کے موقع پر مزار پر چادرپوشی اور اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

حضرت کلوباباسرکاررحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مانسر کیمپ اٹک میں 5تا7اکتوبرمنعقد ہوا۔ عرس کے پہلے روز کلوباباسرکار،فخر سادات پیرسید انورعلی شاہ اورمونس خلق راجہ اکرم شہیدکے مزار پر چادرپوشی کی گئی۔ چادرپوشی کے بعد محفل نعت کااہتمام کیا گیا۔ عرس کے دوسرے روز ڈپٹی وزیراعظم و وفاقی خارجہ اسحاق ڈارنے مزارشریف پر چادرپوشی کی۔ محفل سماع میں ملک کے معروف قوال نے عارفانہ کلام سے محفل میں سماں باندھ دیا۔

 

محفل سماع میں قوال نےصوفیانہ کلام کے ذریعےصوفیائے کرام کا امن و آشتی کا پیغام پہنچایا۔عرس کےتیسرے روز معروف عالم دین، اسکالرز نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیا کرام ہمار لئےمشعل راہ ہیں اور انہی کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم بہترین زندگی گزار سکتے ہیں،انہی اولیا کرام میں اٹک کے مانسر کیمپ میں دفن حضرت محمد رستم المعروف کلوباباسرکار بھی شامل ہیں۔

 

اولیاء کی محبت دنیا وآخرت کی سعادت اور رضائے الٰہی کا سبب ہے۔ ان کی برکت سے اللہ تعالیٰ مخلوق کی حاجتیں پوری کرتا ہے۔ ان کی دعاؤں سے مخلوق فائدہ اٹھاتی ہے۔ ان کے مزاروں کی زیارت، ان کے عرسوں کی شرکت سے برکات حاصل ہوتی ہیں۔ بے شک اولیاء اللہ پر نہ کوئی خوف ہے اورنہ وہ رنجیدہ و غمگین ہوں گے۔

 

ڈپٹی وزیراعظم و وفاقی خارجہ اسحاق ڈار کا مزار شریف پر خادم درگارہ بری امام اور کلو بابا سرکار راجہ سرفراز اکرم نے استقبال کیا۔ عرس کے اختتام پرملک کی سلامتی وترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ عرس کے موقع پر زائرین کیلئے لنگر کا خصوصی طور پرانتظام کیا گیا تھا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button