پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

ایکسائز پولیس مردان نے کاروائی کرکے قطر روانہ ہونیوالے بین الاقوامی منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا

خلیج اردو: تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے سوات موٹروے ایکسپریس پر کاروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایکسائز پولیس کیمطابق ملزم کامران کے قبضے سے ہیروئین اور آئیس کے 83 عدد کیپسولز برآمد کرلئے گئے، جو ملزم سوات سے اسلام آباد ائرپورٹ کے ذریعے قطر سمگل کررہا تھا،

ترجمان ایکسائز پولیس نے کہا کہ ملزم کے پیچھے منظم گروہ سوات، صوابی، مردان اور چارسدہ سے کام کررہا ہے، گروہ کے دیگر ملزمان کے خلاف موثر چھاپے مارے گئے ہیں اور یہ سلسلہ انکی گرفتاری تک جاری رہے گا.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button