خلیج اردو: سعودی حکام نے پرمٹ{اجازت نامے} کے بغیر حج کرنے والوں کو 10,000 ریال جرمانہ کیے جانے کا اعلان کیا-
ایک ٹویٹ میں ترجمان بریگیڈیئر جنرل سمیع بن محمد الشویرخ نے زور دیا کہ حج کے خواہشمندوں کو پہلے سرکاری اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
المتحدث الرسمي للأمن العام: غرامة (10,000) ريالٍ لكل من يتم ضبطه قادمًا من دون تصريح للحج. pic.twitter.com/Rksmqv1yHb
— الأمن العام (@security_gov) June 29, 2022
الشویخ نے یہ بھی کہا کہ افسران کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے مکہ مکرمہ اور دیگر مقدس مقامات کی طرف جانے والے راستوں کو محفوظ بنانے میں "اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے”۔
سعودی عرب کی جانب سے اس سال 10 لاکھ مسلمانوں کو سالانہ حج کے اجازت نامے دینے کے اعلان کے ساتھ ہی، پچھلے دو سالوں کے مقابلے زیادہ لوگ اجازت نامہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جب کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے اس پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔